جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانی سکیورٹی فورسز نے 10 شہریوں کو طالبان سے بازیاب کرالیا

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان سے دس عام شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان عسکری ترجمان غلام حضرت کریمی نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع چاہار درہ میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کا ایک حراستی مرکز تباہ کر کے وہاں قید دس عام شہریوں کو بازیاب کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بازیابی کے بعد انہیں شناخت کے لئے فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حراستی مرکز کی سکیورٹی پر معمور جنگجو سکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل ہی بھاگ گئے، فورسز نے حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ۔

متعلقہ خبریں