جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان دہشت گرد گروپ خیبر پختونخوا میں داخل، تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کا خطرہ

افغان دہشت گرد گروپ

پشاور : محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ افغان دہشت گرد گروپ کی جانب سے خیبر پختونخوا تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، جس میں خیبر پختونخوا کے جامعات و دیگر تعلیمی اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا کے 245 نئے کیسز، مزید سات افراد کی موت

محکمہ داخلہ کے مطابق شر پسند عناصر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔  افغانستان سے کمانڈر مزمل چارسدہ کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ افغان دہشت گرد گروپ پشاور میں کارروائی کا منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

شہر بھر کے تمام پولیس افسران، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور تعلیمی اداروں کے حکام کو تھریٹ الرٹ سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام جامعات و دیگر تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کرکے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی۔

متعلقہ خبریں