کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
افغانستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
You were my home my mother I had no home but you . i can’t believe you are no more with me you will missed forever . Rest In Peace #MOTHER 😢😢— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 18, 2020
لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے سب کچھ تھیں، میری ماں میرا آپ کے سوا کوئی گھر نہیں تھا، یقین نہیں کرسکتا کہ آپ اب میرے ساتھ نہیں رہیں گی، ہم آپ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے۔
Allah sabar de ap ko bro or aunty ko janat me jagah de ameen🙏
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 18, 2020
قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’اللہ صبر دے آپ کو بھائی، اور آنٹی کو جنت میں اعلیٰ مقام دے آمین۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کے والد انتقال کرگئے تھے، راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں اہم شخص سے محروم ہوگئے۔