جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان پر طاقت مسلط کرکے حکومت نہیں کی جاسکتی : امریکہ

افغانستان پر طاقت

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی افغان مسئلے کا حل ہے، افغانستان پر طاقت مسلط کرکے حکومت نہیں کی جاسکتی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سنجیدہ مذاکرات ہی افغان مسئلے کا حل ہے۔ فریقین محفوظ پر امن افغانستان کیلئے مذاکرات کرکے سیاسی حل نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا بھارتی قونصل خانے پر قبضہ، شہر غزنی کا گھیراؤ، مورچہ بند

انہوں نے کہا کہ افغانستان پر طاقت مسلط کرکے حکومت نہیں کی جاسکتی۔ عوام کی مرضی اور حمایت سے ہی افغانستان پر حکومت چلائی جاسکتی ہے۔ افغانستان پر سیکیورٹی تعاون پر ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں