جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کار حادثے میں جاں بحق

کرکٹ

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز نجیب تراکئی کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب تراکئی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز نجیب تراکئی کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق انتیس سالہ نجیب کو سڑک عبور کرنے کی کوشش میں ایک کار نے ٹکر مار دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن کومہ میں رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے۔

نجیب تراکئی نے افغانستان کے لیے ایک ون ڈے اور بارہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

متعلقہ خبریں