جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عالمی کپ:افغانستان کا ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ

ساؤتھمپٹن: عالمی کپ کے 31ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان آج مد مقابل ہوئے ہیں، جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیش نے ایونٹ میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں اور 5 پوائنٹس کے ساتھ سے پانچویں پوزیشن پر ہے۔

جبکہ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم 6 میچ کھیل چکی ہے لیکن ابھی تک فتح سے محروم ہے، آخری میچ میں بھارتی ٹیم کے خلاف آخری اوور میں جیت ان کے قریب سے گزر گئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے دبئی میں آخری میچ میں بنگلا دیش نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں