جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان بحران کا شکار ہے، بحالی کے لیے فوری کام کرنا ہوگا : وزیراعظم

افغانستان بحران کا

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان بحران کا شکار ہے، بحالی کے لیے فوری کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو میں کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔ کابل میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکام سے مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کو عراقی ہم منصب کا فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ طالبان امن کے لیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں۔ طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اَفغانستان بحران کا شکار ہے، بحالی کے لیے فوری کام کرنا ہوگا۔ تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں