جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان کی خاتون صحافی قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق

خاتون صحافی

افغانستان کی خاتون صحافی قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئیں۔

افغان شہر جلال آباد میں خاتون صحافی ملالئی میوند کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملالئی میوند ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب وہ دفتر جارہی تھیں۔ طالبان سمیت کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عمان نے پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت 103 ممالک کیلئے مفت سیاحتی ویزا کا اعلان کردیا

خاتون صحافی نجی ٹی وی اور ریڈیو میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتی تھیں۔

متعلقہ خبریں