جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان میں صرف چار ہزار امریکی فوجی رہیں گے: ٹرمپ

فوجی

واشنگٹن: افغانستان میں صرف چار ہزار امریکی فوجی رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنی فوجیں کم کردے گا اور جلد ہی قریب چار ہزار امریکی فوجی رہ جائیں گے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے بہت حد تک پیچھے ہٹ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت ہی کم وقت میں فوج کی تعداد کم کرکے آٹھ ہزار کردی ہے اور بہت جلد اسے چار ہزار تک محدود کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں