جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی

فوجی ہیلی

ہلمند: افغان صوبے ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر ضلع گریشیک سے روانہ ہوا تاہم نہرے سراج میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں تین خواتین پولیو ورکرز کو قتل کردیا گیا

افغان وزارت دفاع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں