جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان نے اپنی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مانگ لی

پاکستان کیلئے پروازوں

اسلام آباد : افغانستان نے خط کے ذریعے اپنی قومی ایئرلائن کی پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت طلب کرلی ہے۔

افغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے سول ایوی ایشن کو لکھے خط میں افغانستان کی ایئر لائنز آریانا اور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کرلی۔ پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کے مابین ایم او یو کی بنیاد پر مانگی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف

افغان وزارت ہوا بازی کے خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔ قطر کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کی گئیں۔

متعلقہ خبریں