جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مذاکرات میں پیشرفت کا خیر مقدم : افغانستان میں خونریزی میں نمایاں کمی ہوگی : مائیک پومپیو

مذاکرات میں

واشنگٹن : مائیک پومپیو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان : کابل میں طالبان کا خودکش حملہ، 5 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

مائک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں خونریزی میں نمایاں کمی کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے، جو صرف کاغذ تک ہی محدود نہیں ہوگی، بلکہ حقیقت میں بھی نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں