جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان کے نائب صدر حملے میں بال بال بچ گئے، خودکش دھماکے میں دس افراد ہلاک

میں دس افراد

کابل : نائب افغان صدر امراللہ صالح کے قافلے پر بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں نائب افغان صدر امراللہ صالح کے قافلے پر بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں امراللہ صالح بال بال بچ گئے۔ حکام کے کہنا ہے کہ صبح کے وقت ہونے والے یہ حملہ خود کش ہوسکتا ہے، واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھارتی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے وی پی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں