جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے

دھونی

دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا

ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔

ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سیریز کا نام ’کیپٹن 7‘ ہوگا، کیوں کہ ’7‘ کے ہندسے کی ایم ایس دھونی شرٹ پہنتے تھے اور سیریز میں ممکنہ طور پر ان کی اسپورٹس جرنی بھی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اداکاری کے میدان میں انٹری

کیپٹن 7‘ حقیقی زندگی سے ماخوذ ہوگی یا اس کی کہانی فکشن پر مبنی ہوگی اور مذکورہ سیریز کس طرح کی جاسوس سیریز ہوگی؟
ساکشی سنگھ دھونی نے ’کیپٹن 7‘ کے حوالے سے بتایاکہ مذکورہ سیریز نہ صرف جاسوسی پر مبنی ہوگی بلکہ اس میں شائقین کو ایڈونچر اور تفریح بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ایم ایس دھونی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیریز میں کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات بھی دکھائے جائیں گے اور سابق کرکٹر پہلی بار ایک منفرد روپ میں شائقین کے سامنے آئیں گے۔

ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم نے زیادہ کمائی اور کامیابی حاصل نہیں کی تھی مگر سشانت سنگھ کی اداکاری اور کھلاڑی کی زندگی کی کہانی کی وجہ سے اس کی تعریفیں کی گئی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں