جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز

پنجاب اور بلوچستان

سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔ شہریوں کو پندرہ دنوں تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے آغاز ہوگیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔  پولیس کو شہریوں نے بہتر رویہ اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سڑکوں پر ناکے لاکر بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے والے افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی

یہ بھی پڑھیں : لاک ڈاؤن کے دوران کوئی ادارہ کسی مزدور کو نکالے گا نہ تنخواہ کاٹے گا: حکومت سندھ

کھانے پینے کے اشیا کے دکانیں لاک ڈاؤن میں کھلی رہیں گی۔ ہر گھر سے صرف ایک شخص کو دو دن بعد گھر کا سامان لانے کے لئے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتہائی ضروری صورت حال میں شہری گھر سے نکل سکتے ہیں۔ معذور اور بیمار افراد کی تیمارداری کے لئے ایک شخص ساتھ نکل سکتا ہے۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کو تنبیہ اور جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں