جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مریم نواز کی بریت کے بعد نواز شریف کی بھی جلد واپسی کا امکان ہے: ذرائع

مریم

اسلام آباد: مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے بعد نواز شریف کی بھی جلد واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے لیے تیاری شروع کردی، نواز شریف کی اپنے قانونی ماہرین کے ساتھ بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری کردیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے جلد وکلاء عدالت سے بھی رجوع کریں گے، نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی نکات پر ان کے وکلا غور کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں