دھمکیوں کے بعد میئر لندن کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

لندن: لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

نیوز رپورٹس کے مطابق صادق خان کو تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جا چکی ہے، جب کہ صرف سوشل میڈیا پر 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔

سٹی ہال کی جانب سے پولیس سے رجوع کرنے پر صادق خان کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور میئر کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں ہیں۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube