جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اگر صورتحال اچھی ہوگی تو کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولیں گے: مراد علی شاہ

کورونا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا اگر صورتحال اچھی ہوگی تو کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ڈبلیو ایچ او نے اپنی سفارشات دی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ رہنا ہوگا، جب تک اس کی ویکسین تیار نہ ہوجائے۔

مراد علی شاہ نے کہا این سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت ہوا تھا، اجلاس میں بیشتر سروس دوبارہ کھولنے کی تجویز تھی۔ صوبائی حکومت اپنی صورتحال دیکھ کر اپنی تجاویز دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کل شہر کے دورے پر تھا، کسی کو ماسک پہنا ہوا نہیں دیکھا، ہمیں لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ ہم اسکولز،ریسٹورنٹ، درگاہیں، کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے۔ ستمبر کے پہلے ہفتےمیں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں