جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اگلے میچ کو ایک چیلنج سمجھ کر سیریز برابر کرنا ہوگی: محمد حفیظ

حفیظ

مانچسٹر: سابق قومی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اگلے میچ کو ایک چیلنج سمجھ کر سیریز برابر کرنا ہوگی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے 175 رنز کا ٹوٹل بھی محفوظ نظر آرہا تھا، افسوس کی بات ہے کہ 195رنز کرکے بھی ہار گئے،جو بھی پرفارمنس ہو، مزا تب ہے کہ ٹیم بھی جیت جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد حفیظ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں ایک اچھی پوزیشن میں تھے، دوسرے کا آغاز بھی اچھا کرتے ہوئے بہتر مجموعہ ترتیب دیا لیکن جیت نہیں سکے، ذاتی کارکردگی اپنی جگہ ہے لیکن ٹیم کے ہارنے پر مایوسی ہوئی۔

متعلقہ خبریں