جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اگلے تین سے پانچ سالوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکڑک نظام پر لائیں گے: فواد چودھری

فواد

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سی ڈی اے اور وزارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، معاہدے سے متعلق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے تین سے پانچ سالوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکڑک نظام پر لائیں گے۔

اسلام آباد میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سی ڈی اے اور وزارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معادے سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکڑک نظام پر لائیں گے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پہلے تین برسوں میں الیکڑک نظام لایا جائے گا، تیس بسوں سے تیس ہزار بیرل تیل خرچ نہ ہو گا، چار اشاریہ سات ملین کا آئل بچے گا اور یہ اکاون کروڑ کا ڈیزل سالانہ بچایا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دس سالوں میں ٹرانسپورٹ کا چالیس فیصد الیکٹرک پر چلے جائیں گے، ہمیں اندازہ کرنا ہو گا کہ کون سی نوکریاں کم ہو رہی ہیں، اس ٹیکنالوجی کا شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انجن کے مکینک اب الیکڑک کے نظام کو سیکھیں گے، عام مکینک کو ایسے افراد کے ساتھ چلنا مشکل ہوجائے گا اس لئے الیکڑک نظام سیکھنا ہو گا، دو اور تین ویلر کے پروجیکٹ لاہور میں شروع ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں