جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مختلف اداروں کا بی آر ٹی کو آگاہی مہمات کے لیئے اسکرینیں دینے کا اعلان

اسکرینیں

پشاور : مختلف اداروں نے بی آر ٹی کو آگاہی مہمات کے لیئے اسکرینیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرانس پشاور اور ہیلواٹیس سویس کارپوریشن پاکستان، سیزوی پاکستان، پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کے پی سمیت یورپی شہری اور انسانی امداد کی تنظیم کے مابین تمام اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

مفاہمتی یادداشت کے تحت بی آر ٹی کو اسٹیشنز پر لگانے کے لیئے 60 اسکرینیں دی جائیں گی، جس کے ذریعے مسافروں میں کورونا وباء اور دیگر مختلف مہمات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں