جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اظہار آمادگی کے خط پر اتفاق، لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

لیوی بڑھانے

اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھانے جاری رہی ہے۔ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔ جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے:ذرائع وزارت خزانہ

پیٹرول پر اس وقت لیوی 20 اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کیلئے لیٹر آف انٹینٹ بھیجا تھا۔ پاکستان نے لیٹر انٹینٹ پر وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخط کے بعد دوبارہ بھجوایا۔

متعلقہ خبریں