جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے

فون کی مینوفیکچرنگ

لاہور : چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگائیں گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں فیڈمک آفس میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگائیں گی۔ ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں اس منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لگنے سے اسمارٹ موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔

چینی کمپنی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول موجود ہے، ہماری کمپنی یہاں مزید سرمایہ کاری بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں