جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

پاکستان،چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط

آزاد پتن پن

پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں اس منصوبے کیلئے چائنہ GEZHOUBA کے ساتھ معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔
آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کا انتظار ہے : علی زیدی

اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک کو سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیداکرنے میں مدد دے گا۔
یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

متعلقہ خبریں