جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

احد رضا میر کی چائے کی ترکیب مشہور ہوگئی، ہر طرف واہ واہ!

احد رضا

احد رضا میر کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اس وقت ‘عہد وفا’ نامی ڈرامے میں کام کرکے شائقین کی خوب تعریفیں بٹور رہے ہیں۔

رواں ماہ 12 جنوری کو ‘عہد وفا’ کی سامنے آئی 17 ویں قسط مین احد رضا میر ایک سین میں چائے بناتے نظر آئے جس کے ذائقے کی تعریف ان کی دوست نے بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کا بالی ووڈ گانے پر رقص سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار احد رضا میر کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احد کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چائے بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

احد کی والدہ نے تصویر کے کیپشن کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس چائے کی ترکیب بھی شیئر کی تا کہ ان کے مداح بھی اس خاص ترکیب پر عمل کرتے ہوئے چائے بنا سکیں۔

تصویر کے کیپشن میں احد کی والدہ نے لکھا کہ ’احد کی ہائی آکٹین چائے 2 لوگوں کے لیے‘

احد کی والدہ نے چائے کی ترکیب بتاتے ہوئے لکھا کہ ’2 چائے کے ٹی بیگ، 2 سے 3 الائچی، ایک دار چینی، حسبِ ذائقہ چینی ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ کے ساتھ ایک چٹکی کافی ڈال کر بنائیں‘۔

اداکار احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے اس خاص چائے کی ترکیب شیئر کرنے پر جہاں مداحواں کی جانب سے شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں