جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

احمد شاہ مسعود کی مزاحمت لفظی ہے، طالبان نے پنجشیر کو گھیر رکھا ہے : ماہر افغان امور

طالبان نے پنجشیر

کابل : ماہر افغان امور کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، ان کے خلاف زیادہ عرصے تک مزاحمت ممکن نہیں۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح اور احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے، تاہم افغان امور کے ماہر اس اعلان کو اہمیت نہیں دیتے۔

سوربون یونیورسٹی پیرس کے ماہر افغان امور جائلز ڈورونسورو کا کہنا ہے کہ پنجشیر میں اس وقت مزاحمت صرف لفظی ہے کیونکہ طالبان نے پنجشیر میں داخل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی کوششیں، افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کیلئے اہم پیشرفت

سوئیڈن میں مقیم محقق عبدالسید نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ‏طالبان نے پنجشیر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مسعود کے بیٹے دو ماہ سے زیادہ عرصے تک مزاحمت کر سکیں گے۔ اس وقت اُن کے پاس کوئی مضبوط حمایت موجود نہیں ہے۔

‏‎محتاط اندازوں کے مطابق پنچشیر میں لڑاکا فورس کی تعداد تقریباً دس ہزار ہے، دو طیاروں اور دو عدد ہیلی کے علاوہ بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔ ان سب پر قابو پانا طالبان کے لیئے مشکل نہیں، لیکن طالبان چاہتے ہیں کہ پرامن طریقے سے معاملہ حل ہوجائے۔

متعلقہ خبریں