جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

خوبصورت اشعار کے مالک احمد فراز کی 90 ویں سالگرہ

سالگرہ

"کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئ منزل، کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا۔” خوبصورت اشعار کے مالک اور خوابوں کے بیوپاری احمد فراز کی 90 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، شاعروں نے انکی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا۔

شاعری کے میدان میں منفرد مقام حاصل کرنے والے برصغیر پاک و ہند کے اس ممتاز شاعر احمد فراز کی 90 ویں سالگرہ ہے۔

ڈاکٹر فخر عبّاس سید سلمان گیلانی شاعروں کا کہنا تھا احمد فراز نے شاعری میں بہت اعلیٰ خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

احمد فراز 1931ء میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ عوامی حقوق کی جدو جہد کرنے والے احمد فراز طبقاتی نظام کے خلاف ہر تحریک میں آزادی صحافت کی ہر جدو جہد میں ہمیشہ اگلی صفوں میں نظر آئے۔

احمد۔ فراز 25 اگست 2008 کو طویل علالت کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ خبریں