جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

احسن اقبال دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے کووڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے، خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے شہریوں سے اپنی جلد صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عوام سے اپیل بھی کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ احسن اقبال گزشتہ برس جون میں بھی عالمی وبا کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں