جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کی تصدیق کردی

آئمہ

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ‘میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں’۔

گلوکارہ نے مداحوں کے لیے لکھا ‘آپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا’۔

انہوں نے لکا کہ ‘لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔’

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی

خیال رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے گزشتہ برس منگنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی لیکن 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں