جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آئندہ سال کے آغاز میں مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی: اسکاٹ موریسن

آئندہ سال

کینبیرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اہم اعلان کردیا، اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ سال کے آغاز میں کورونا وائرس کی مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔

آسٹریلیائی دواساز کمپنی سی ایس ایل کو توقع ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک کوئنس یونیورسٹی کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ابھی اس ویکسین کے پہلے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کووِڈ نائنٹین کی مفت ویکسین فراہم کرنے کے لئے ویکسین بنانے والوں کے ساتھ ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں