جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر کے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق سوات کا رہائشی ملزم سرفراز غیر ملکی ایئر لائین کی پرواز ایس وی 889 سے جدہ جانا چاہتا تھا، تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 850 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں