جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا نے کورونا کو شکست دیدی

کورونا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی ارادھیا بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن نے کورونا کو شکست دے دی ہے اور دونوں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ، ابھیشیک کے بعد ایشوریا اور ارادھیا بچن بھی کورونا کا شکار

بالی وڈ اداکار و ایشوریا رائے بچن کے شوہر ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیسٹ منفی آنے پر ایشوریا اور ارادھیا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم میں اور والد امیتابھ بچن تاحال اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پوری فیملی کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے ابھیشیک، ایشوریا اور ان کی بیٹی میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم ابھیشیک کی والدہ و اداکارہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

وائرس کی تشخیص کے بعد ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم سانس میں دشواری پر دونوں ماں بیٹی کو بھی ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں