جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آج ملک بھر میں 9 محرم عقیدت اور احترام سے منایا گیا اور اختتام پذیر ہوگیا

جلوس محرم

کربلا میں حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں 9 محرم عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔

کربلا کے شہیدوں کی یاد میں آج ملک کے مختلف حصوں میں تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے ہیں جو کہ اپنی اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں۔

علما اور زاکرین حضرت امام حسینؓ اوران کے عظیم ساتھیوں کی تعلیمات پرروشنی ڈال رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تعزیہ اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس مرکزی امام بار گاہ جی سکس ٹو سے نکالے گئے جو کہ روایتی راستوں سے گزرنے کے بعد اسی جگہ واپس اختتام پذیر ہوگئے۔

لاہور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس PANDO گلی اسلام پورہ سے نکالا گیا ہے جوکہ خیمہ سعادت سمیت مختلف راستوں سے گزرتا ہوا شام کو اپنے مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوگیا۔

حیدرآباد میں مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو ا جو کہ مختلف راستوں سے گزرتا ہوا شام کو کربلا دادن شاہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔

پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسنیہ ہال صدر روڈ سے نکالا گیا ہے جو کہ اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔

پشاور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ حال سے برآمد ہوا، جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداران حسین شامل ہیں، عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی، جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کے سلسلے میں شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہوا، جلوس میں شامل اعزادار حسین شہدا کربلا کے درد کو یاد کر کے سینہ کوبی کررہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے 9محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے، شہرکا مرکزی جلوس آج سہ پہر نشتر پارک سے نکالا گیا جو کہ اپنے روایتی راستے سے گزر کر مغرب کے وقت امام بار گاہ ایرانیہ حسینیہ پراختتام پریز ہوگیا۔

ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے جامع حفاظتی اقدامات کیے گئے، جبکہ جلوسوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دئیے گئے۔

متعلقہ خبریں