جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس: علیم ڈار کی بیروزگاروں کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش

علیم ڈار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کورونا وائرس کے سبب بیروزگار ہونے والے افراد کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش کی ہے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سے اب تک 180 سے زائد ملک متاثر ہو چکے ہیں

اور اب تک وائرس سے دنیا بھر میں تقریباً 23ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے کھلاڑیوں، اداکاروں سمیت متعدد مشہور شخصیات نے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے

اور ریکارڈ ساز امپائر علیم ڈار بھی اس کار خیر میں آگے آگے ہیں۔

مشہور انٹرنیشنل امپائر نے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب اپنے ریسٹورنٹ میں بیروزگاروں کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے

اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی آ چکے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آفت سے محفوط رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں ہدایات جاری کر چکی ہیں

اور جب تک ہم لوگوں کی سپورٹ اس میں شامل نہیں ہو گی اس وقت حکومتیں اس میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

پی سی بی اور پاکستانی کرکٹرز کا کورونا ریلیف فنڈ میں پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان

لگاتار تین مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے عوام سے درخواست کی

کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

علیم ڈار نے کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہوئے ہیں

اور بے روزگار افراد کے لیے میری طرف سے پیشکش ہے کہ وہ پی آئی اے روڈ پر واقع میرے ریسٹورنٹ ‘ڈار جلیٹو’ میں آ کر وہاں مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔

ریکارڈ ساز نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعایٰ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کو اس وائرس سے محفوظ رکھے۔

متعلقہ خبریں