کھیلوں سے جڑے لوگوں کے آج کے حال

کراچی: ہمارے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے دعوے تو کیئے جاتے ہیں مگر کھیلوں سے جڑے لوگ آج اس حال میں ہیں کہ اولمپییئن ریفری جج علی اکبر شاہ جو اپنی آدھی زندگی یعنی زندگی کے 38 سال اسپورٹس کو دے چکے ہیں اور آج سینے کے مرض میں مبتلاء ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں.

علی اکبر شاہ کو گزشتہ دس سال سے موذی بیماری نے گھیر رکھا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے ایک ماہ قبل علی اکبر شاہ کے علاج کا اعلان تو کیا مگر ابھی تک عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا.

دنیا بھر میں ایونٹ کوور کرنے والا یہ عظیم ریفری آج آپنے اعزازات کو دیکھ کر خون کے آنسو روتا ہے۔ اور اپنے شاندار ماضی کی تصویریں دیکھ کر زندگی بسر کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ باپ کا یہ حال دیکھ کر علی اکبر شاہ کے چار بیٹوں میں سے کوئی بیٹا بھی اسپورٹس کے قریب نہیں آیا۔