جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

علی گل پیر نے "فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ” جاری کردیا

علی

سرپرائز ڈے کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستانی کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے زبردست ترانہ "چار درخت” جاری کردیا۔

27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ریپر علی گل پیر نے فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ جاری کیا جس میں ان کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں علی گل پیر نے زبردست ریپنگ کے ذریعے 2 سال قبل ہونے والے "آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کی منظر کشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بس یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے : ابھی نندن

اس ریپ ترانے میں علی گل پیر نے کنگنا رناوت، ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سوار بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں