ایران کی امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی : علی خامنہ ای

تہران : ایران کے خلاف امریکی صدر کے تندو تیز بیانات جاری ہیں، تو دوسری طرف جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تو ان کی کوئی جنگ نہیں ہونے جارہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ علی خامنہ ای کی جانب سے لکھے گئے مضمون کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑ کے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔

علی خامنہ ای نے لکھا کہ یہ ٹاکرا کوئی فوجی نہیں کیونکہ کوئی جنگ تو ہو نہیں رہی ہے، نہ تو ہم اور نہ وہ جنگ چاہتے ہیں، امریکا اس کو بات کو بخوبی جانتا ہے کہ یہ جنگ ان کے مفاد میں نہیں ہوگی۔