جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

علی ظفر کی علی گل پیر کیخلاف کارروائی کی درخواست

علی ظفر

لاہور: مقامی عدالت میں علی گل پیر کی جانب سے جھوٹا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، اداکار علی ظفر عدالت کے طلب کرنے پر ایک گھنٹے میں پیش ہو گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، کیس کے ملزم علی گل پیر کا مبینہ جھوٹا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیے جانے کے خلاف علی ظفر نے درخواست دائر کی۔

علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ علی گل پیر نے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کر کے حاضری سے استثنی لیا جبکہ وہ بالکل صحت مند ہیں لہذا عدالت فوجداری کارروائی کرے، عدالت نے علی ظفر کو پیش ہونے کی ہدایت کی جس پر وہ ایک گھنٹے میں پیش ہوگئے۔

انہوں نے بیان دیا کہ عدالت نے بلایا تو میں فورا پیش ہوا جبکہ ملزمان تین سال سے پیش نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کا ہتک عزت کیس، تحریری فیصلہ جاری

اداکار نے استدعا کی کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے گا اسی سے میری زندگی میں سکون آسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا، کہا کہ عمر شریف جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ عدالت میں سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم چلانے پر میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔

متعلقہ خبریں