جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر عالیہ بھٹ کا ردعمل سامنے آگیا

عالیہ

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں۔

حال ہی میں فلم ‘ڈارلنگز’ کی تشہیر کے دوران صحافی نے عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے سوال کیا جس کا انہوں نے بخوبی جواب بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ نے الٹرا ساونڈ کی تصویر شئیر کرکے خوشخبری بتادی

عالیہ بھٹ نے کہا ‘رنبیر نے اس وقت مذاق کیا تھا، اس نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے’۔

اداکارہ نے کہا ‘میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لوگوں کو میرے اور رنبیر کی خوشحال زندگی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے، بس!’

متعلقہ خبریں