جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہاز لے جانے سے پہلے تمام سرکاری واجبات ادا کرنے ہوں گے: علی زیدی

جہاز

اسلام آباد: علی زیدی کا کہنا ہے جہاز لے جانے سے پہلے تمام کے پی ٹی کے سرکاری واجبات ادا کرنے ہوں گے۔

وفاقی وزیر بحر ی امور علی زیدی نے سی ویو پر پھنسنے والے جہاز سے متعلق ٹوئٹ جاری کردیا۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ جہاز روزانہ کی بنیاد پر یہاں کھڑا ہے، جہاز کے مالک پر برتھنگ چارجز لاگو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو سی ویو میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا تھا۔

کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا، گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کے ریسکیو میں مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں