لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام مسائل نفسیاتی ہیں، تم الیکشن نہیں چاہتے تم پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہو۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک شخص پورے پاکستان کو کہتا ہے خوف کے بت توڑدو، وہی شخص جب اپنی جلسی میں جاتا ہے تو بلٹ پروف کنٹینر میں تقریر کرتا ہے، یہ منافقت،جھوٹ، فراڈ، دھوکے بازی ایکسپوز سے بچنے کیلئے ہے، عالمی سازش کا بیانیہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یہودی لابی کی بڑی گیم تھی، عمران خان ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں : شرجیل میمن
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کی پٹاری میں آخری جھوٹ پڑاہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، سازش کے بعد ان کی امریکا سے معافی تلافی ہوتی رہی، عمران خان کے تمام مسائل نفسیاتی ہیں، کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا، تم الیکشن نہیں چاہتے تم پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہو، تم چاہتے ہو عدالتی کٹہرے سے بچ جاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر کا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا لانگ مارچ کرونگا، لانگ مارچ کے بعد کہا جیل بھرو تحریک چلاؤں گا، عدالت نہیں جاؤنگا قتل کا خطرہ ہے، مگر مینار پاکستان جلسہ کرنے جانا ہے، 10 نکاتی ایجنڈے میں کہتے ہیں میں ملک کی گورننس ٹھیک کردوں گا، پھر کہتے ہیں میں معیشت ٹھیک کروں گا، معیشت ٹھیک کرنی تھی تو 10سال کے پی میں کیوں نہیں کی؟۔