جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں : مصدق ملک

دور میں

اسلام آباد : وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کمپنیوں کے ریکارڈ کی تفتیش ان کے دور میں ہوئیں۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں۔ عمران خان بیرونی ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنے، کمال نوسر بازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی نااہلی کے لیئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک لگایا، انہوں نے ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔ جو بیان حلفی میں جھوٹ بولتا ہو اسے ملک چلانے دیں؟ 350 کمپنیوں کے ریکارڈ کی تفتیش ان کے دور میں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں