جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آل کراچی تاجر اتحاد کا 5 گھنٹے کے لیئے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

آل کراچی تاجر

کراچی : آل کراچی تاجر اتحاد حکومت سندھ سے 5 گھنٹے کے لیئے دکانیں کھولنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں 5 گھنٹے کے لیئے دکانیں کھولنے کی اجازت دے، دکانیں بند ہونے کی وجہ سے اب تک تاجروں کو 50 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

رہنماء تاجر اتحاد نے یقین دلایا کہ تاجر برادری سارے حفاظتی انتظامات کرکے دکانیں کھولے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ضروری اشیاء کی دکانوں کے اوقات کار میں 8 بجے تک کا اضافہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا دسواں روز، سڑکوں پر سناٹے کا راج جاری

دوسری طرف الیکٹرانک ڈیلرز نے کل سے دُکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر کراچی الیکٹرانک ڈیلرز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن کل تک کا ہے، نیا نوٹیفیکیشن نہیں آیا تو 2 اپریل سے مارکیٹیں کھول دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دُکانداروں کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں، مال بکے گا تو ہی گھر چلے گا، تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں