جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کل ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے: ترجمان وزارت پیٹرولیم

وزارت پیٹرولیم

کراچی: وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول فراہمی کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق کل ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے، آئل سپلائی میں مستعدی کیلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے معاملہ ای سی سی کو بھجوادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟، مریم نواز کا طنزیہ ٹوئٹ

آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں