جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نتھیا گلی سے تمام راستے اور مری ایکسپریس وے کلیئر کردی گئی ہے: فواد چودھری

فواد

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے کلیئر کردی گئی ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مری میں غیر معمولی برفباری ہوئی، مری میں 48 گھنٹے تک مسلسل برفباری ہوئی، فوجی دستے کام کررہے ہیں ،ایف ڈبلیو او کی مشینری پہنچ گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مری ایکسپریس وے کلیئر کردی گئی ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیے ہیں، 48 گھنٹے سے کم وقت میں لاکھوں لوگ مری میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ مری سمیت تمام بالائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، مزید جگہ موجود نہیں، سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اب مزید لوگ بلائی علاقوں کا رخ نہیں کریں، مری میں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کو چاہیے کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مدد کریں، بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن اس معاملے پر بھی سیاست کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں