جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مچھ سانحہ پر تمام دھرنے جائز قرار، مطالبات تسلیم کریں اور وزیر اعظم فوری کوئٹہ جائیں : ناصر شاہ

مطالبات تسلیم

کراچی : ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ مچھ سانحہ کے شہداء ورثاء کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  مچھ سانحہ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں۔  شہداء کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ سانحہ : کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے، ٹریفک بری طرح جام

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے۔ وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔ وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں۔ انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیراعظم کو فوراً جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کے لیے بھی وزیراعظم نہیں آئے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لوگ بھوک، افلاس، بے روزگاری اور دہشت گردی کے نشانے پر ہیں، لیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟  قوم نے تاریخ میں ایسی سفاک اور بے رحم حکومت نہیں دیکھی۔

متعلقہ خبریں