جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، بجٹ میں الیکشن سے زیادہ اکثریت ملی : اسد عمر

اپوزیشن کے تمام دعوے

اسلام آباد : اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام دعوے اور افلاطونوں کے تجزیے غلط ثابت ہوئے، بجٹ میں الیکشن سے زیادہ اکثریت ملی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام دعوے اور افلاطونوں کے تجزیے غلط ثابت ہوئے۔ بجٹ منظوری میں الیکشن سے بھی زیادہ اکثریت ملی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار عشائیے میں شریک ارکان کی گنتی کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی نے فنانس بل 2020-21 کثرت رائے سے منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ لوگ پیٹرول کی قیمت میں پچیس روپے اضافے کی بات کررہے ہیں، مگر چالیس روپے کمی کی بات کسی نے نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔ وزارت خزانہ نہ تمام محرکات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں پچیس روپے بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں