جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے تمام کوچز کی سوچ ایک جیسی ہے: محمد یوسف

یوسف

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ کرکٹرز کی خامیوں پر کام شروع ہوگیا ہے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، عابد علی اور عمران بٹ کے ساتھ کام میں مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی ٹریننگ سیشن کے دوران موجود ہیں، فاسٹ بولرمحمد عباس کی بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ جاری ہے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹرز میں مہارت ہے، ان کی ٹکنیک بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں، تھوڑی بہت ٹیوننگ کی ضرورت ہے، اس بنیاد پر کام ہورہا ہے، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے اور بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عابد علی اور عمران بٹ کا زیادہ مسئلہ نہیں، توازن کو بہتر کررہے ہیں، کرکٹرز کو کھیل کے بارے میں آگاہی ہے، مختلف ڈرلر سے ان کی ٹیکنیک کو پختہ کررہے ہیں، قومی ٹیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز میں کمیونیکیشن کا فرق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوئی : محمد یوسف

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بھی یونس سمیت ہم سب نے آپس میں صلاح مشورہ کیا، تمام کوچز ایک ہی چیز سوچ رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ ہم پورا سال یہاں بیٹھے ہیں، دستیاب کرکٹرز کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں بلایا جا رہا ہے، بیٹسمین، بولرز اور وکٹ کیپرز پر کام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کریںگے۔

متعلقہ خبریں