جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اللہ نے جماعت کے ہر فرد کو قانون اور ضمیر کی عدالت میں سرخرو فرمایا : حمزہ شہباز

اور ضمیر کی عدالت

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ نے جماعت کے ہر فرد کو قانون، قوم اور ضمیر کی عدالت میں سرخرو فرمایا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں کہ اس نے ہماری قیادت، جماعت کے ہر فرد کو قانون، قوم اور ضمیر کی عدالت میں سرخرو فرمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کارکردگی، وعدوں کی تکمیل، احتساب اور امانت داری کے ہر امتحان میں کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کو آخر انصاف مل گیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا : مریم نواز

حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام سپورٹرز، کارکنان، عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہمیشہ دعاؤں، محبتوں اور اپنی حمایت سے نوازا۔

قائد حزب اختلاف پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں