جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اللہ کرے وزیراعظم کو ٹیکے لگانے والے زندہ رہیں: مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم

لاہور: مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے، اللہ کرے وزیراعظم کو ٹیکے لگانے والے زندہ رہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان اور جمہوریت کی سیاست کرتی ہے اور پنجاب اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن پیپلزپارٹی ہی کر رہی ہے۔ سینیٹ میں بھی کردار پیپلزپارٹی ادا کر رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جھکے گی نہیں، آج بلاول بھٹو بھی اپنے نانا کے نقش قدم پر سیاست کر رہے ہیں، بے نظیر بھٹو بھی کم عمری میں سیاست کر رہی تھیں۔ بلاول بھٹو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سب کو چور کہتے ہیں، مسائل حل کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے۔ غریبوں کا جینا محال ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی بحرانوں کی پہچان ہے۔ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آرڈیننس سے ثابت ہو گیا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہوگا : مولا بخش چانڈیو

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے اور اللہ کرے وزیراعظم کو ٹیکے لگانے والے زندہ رہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جن امتحانات سے پیپلزپارٹی گزری اس کا باقی رہنا بھی ایک معجزہ ہے، بہت سی سیاسی جماعتوں کے جہاز کے بادبان گیلے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں